بالا کوٹ (جیوڈیسک) عالمی تبلیغی اجتماع ضلع مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں شروع ہو گیا ہے ، اجتماع میں اندرون اور بیرون ملک سے 3 لاکھ افرادکی شرکت متوقع ہے۔ بالاکوٹ میں شروع ہونے والا عالمی تبلیغی اجتماع تین دن تک جاری رہے گا۔
اجتماع میں شریک ہونے والے اندرون اور بیرون ملک سے آئے ہوئے 3 لاکھ افراد کے لئے بیسیاں کے علاقے میں دریا کے کنارے پر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ جبکہ سینکڑوں رضا کا ر اجتماع کی سیکیوریٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔