گجرات کی خبریں 05.06.2013

ممتاز شیعہ رہنما آغا مبارک علی موسوی کی رہائشگاہ پر سالانہ عظیم الشان مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت امام موسیٰ کاظم منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی )ممتاز شیعہ رہنما آغا مبارک علی موسوی کی رہائشگاہ پر سالانہ عظیم الشان مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت امام موسیٰ کاظم منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز عالم دین علامہ ذاکر امجد حسین آف سادھو کی ، ذاکر اہلبیت سید غلام عباس کاظمی آف شادیوال ، ذاکر اہلبیت آغا رضی موسوی ، پروفیسر سرفراز حسین جعفری نے خطاب کیا ، ذاکر اہلبیت سید غلام عباس کاظمی نے فضائل و مصائب و شہادت امام موسیٰ کاظم بیان کیے اور شبیہہ امام موسیٰ کاظم برآمد کروایا ، عزاء داران نے ماتم داری کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں گنجائش سے کہیں زیادہ حوالتی و قیدی مقید ہیں ، نامناسب وسائل کے باوجود ہم قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں
گجرات (جی پی آئی )ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں گنجائش سے کہیں زیادہ حوالتی و قیدی مقید ہیں ، نامناسب وسائل کے باوجود ہم قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز احمد بھلی نے اپنے دفتر میں مسلم لیگ ن کے راہنما میاں اکمل حسین ، خان ہارون رشید خان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ اس وقت 1500 سے زائد قیدی ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں بند ہیں ، جبکہ یہ جیل صرف 377 قیدیوں کیلئے بنائی گئی تھی ، ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت جیل میں کام کروایا ہے ، 170 فٹ دیوار جس کی مالیت 30 لاکھ روپے بنتی ہے ، حاجی ناصر محمود کی وساطت سے تعمیر کروائی گئی ، جیل کالونی میں گیس و پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے ، تا کہ قیدیوں کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھی ریلیف مل سکے ، انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے ، اسی سلسلہ میں قیدیوں کی تمام بیرکوں کو پختہ تعمیر کروایا گیا ، جیل کی ڈیوڈی میں ٹائیلز لگوائی گئی ہیں ، پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں ، زنانہ بیرک میں ایک ہنر ، ایک نگر پروگرام کے تحت کام کیا گیا ہے اور قیدی خواتین کو کورس کروایا گیا ہے ، مزید بہتر طریقے سے اقدامات کرتے رہینگے ، مخیر حضرات کا تعاون اس سلسلہ میں بڑا اہم ہے ، قیدی کی فلاح کیلئے مخیر حضرات ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب نعت کونسل کے راہنما تنویر حسین بھٹی اور تابیر حسین بھٹی کی رہائشگاہ پر 16 ویں سالانہ محفل بسلسلہ عرس حضرت امام علی الحق سرکار منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی ) پنجاب نعت کونسل کے راہنما تنویر حسین بھٹی اور تابیر حسین بھٹی کی رہائشگاہ پر 16 ویں سالانہ محفل بسلسلہ عرس حضرت امام علی الحق سرکار منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صدر شیخ عرفان پرویز نے کی ، مہمان خصوصی چوہدری جمشید اور میاں مبشر گجر تھے ، خصوصی خطاب پیر محمد آصف سلام قادری نے کیا ، اس موقع پر نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، عامر چوہدری ، عامر جاوید وڑائچ ، محمد بوٹا ، ناصر محمود ، چوہدری شبیر ، تنویر بھٹی ، مرزا احسان و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون راہنما آسیہ فاروق اور نزہت نیئر آج میاں نواز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرینگی
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون راہنما آسیہ فاروق اور نزہت نیئر آج میاں نواز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرینگی۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ کامرس کالج برائے خواتین نے فری ثمر کیمپ کا انعقاد
گجرات (جی پی آئی )حکومت پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ کامرس کالج برائے خواتین نے فری ثمر کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا ، جس میں 6مختلف کورسز بغیر فیس کے خواتین کو کروائے جائینگے ، ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس برائے خواتین جلالپور جٹاں روڈ گجرات کی پرنسپل مسز ثوبیہ عامر بٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ فارغ التحصیل طالبات کو چاہیے کہ وہ حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کریں اور فن تعلیم کی ان جدید سہولیات سے آراستہ ہوں ، انہوں نے بتایا کہ ہر کورس 10 روزہ ہو گا اور اس کی کسی بھی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائیگی ، یہ تمام اقدامات حکومت پنجاب کی ہدایت پر سمر تعطیلات کے دوران کروائے جائینگے ، تا کہ طالبات جو کہ امتحانات سے فارغ ہیں وہ مزید تعلیم حاصل کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ جو خواتین مختلف قسم کے پروگراموں سے مستفید ہونا چاہتی ہیں اور اپنی تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں ان کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں ، اس سے قبل کسی بھی ادارہ میں فری کورسز کا انعقاد نہیں کیا گیا ، گجرات شہر کی خواتین کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ عمر اعجاز نے میاں محمد نواز شریف کو تیسری بار بھاری اکثریت سے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 112شیخ عمر اعجاز نے میاں محمد نواز شریف کو تیسری بار بھاری اکثریت سے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے اور ممبر ان قومی و صوبائی اسمبلی کو حلف اٹھانے اور سپیکر ،ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی خوش آئندہ بات ہے کہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا اور میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا بیان انتہائی خوش آئند ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور پاکستان کے تمام مسائل مل جل کر حل کریں گے اور نفرت کا خاتمہ کیا جائیگا ، شیخ عمر اعجاز نے مزید کہا کہ نو منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کریں اور ان کے مسائل حل کریں ورنہ موجودہ الیکشن میں جو حال عوام کو نظر انداز کرنے والوں کا ہوا ہے وہ آئندہ الیکشن میں ان امیدواروں کا بھی ہو سکتا ہے ، لہٰذا کارکردگی پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا تفریق عوامی مسائل حل کیے جائیں اور تعمیر وترقی کے کام کروائے جائیں تا کہ عوام میں سے احساس محرومی ختم ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 6ویں سال میں داخل ہو گیا ہے
گجرات (جی پی آئی ) بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 6ویں سال میں داخل ہو گیا ہے ، اور تمام سیاسی جماعتیں متعلقہ محکمہ جات کو بجلی بحران پر قابو پانے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کروانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہیں ، گجرات میں 16 سے 20گھنٹے تک بجلی فراہمی معطل رہنا معمول بن گیا ہے اور کوئی بھی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کر سکا ، اور نہ ہی وزارت پانی و بجلی کو ان کے فرائض سے آگاہ کر سکا اور نہ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جا سکا ، جس کی وجہ سے گجرات سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں صنعتیں بند ہو گئیں ہیں اور لاکھوں مزدور بیروزگار ہو گئے ہیں ، یاد رہے کہ عالمی سروے کے مطابق سب سے مہنگی بجلی پنجاب کی عوام خریدتی ہے اور سب سے زیادہ ٹیکسز اور ریونیو بھی پنجاب کی عوام سے ہی اکٹھا کیا جاتا اور پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی نہ ہونے کے برابر ہے ، پنجاب کی عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور میرٹ پر لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر کے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنوایا جائے اور اس پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف مقدمات درج کیے جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماسٹر چوہدری اسد کٹھانہ کی اہلیہ محترمہ مرحومہ کا ختم قل آج پڑھا جائیگا
گجرات (جی پی آئی ) ملک پور چاہڑہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت نوابزادہ خاندان کے قریبی ساتھی ماسٹر چوہدری اسد کٹھانہ کی اہلیہ محترمہ مرحومہ کا ختم قل آج مورخہ 06 جون 2013 ء بروز جمعرات بوقت ساڑھے 10 بجے دن ان کے گائوں ملک پور چاہڑہ میں ادا کیا جائے گا دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے ادھر گجرات پریس کلب کے سابق صدر حاجی عثمان طیب سابق جنرل سیکرٹری شیخ محمد انور ملک شفقت اعوان شہزاد احمد بٹ وفاقی ڈائریکٹر واپڈا میاں مدثر خان آف ملک پور چاہڑہ نے اسد کٹھانہ کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معراج کی رات افضل ترین راتوں میں شمار ہوتی ہے اس کی اہمیت سے ہمیں آشنا ہونا چاہیے :محمد الیاس عطار قادری
گجرات (جی پی آئی) امیر اہلسنت ،بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کے دوران کہا کہ اللہ عزوجل قادر قدرت ہے وہ کسی بھی معاملے میں عاجز وبے بس نہیں اس کیلئے کوئی کام ناممکن نہیں ۔رب عزوجل نے معراج کی رات اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کا سفر کرایا پھر آسمانوں کی سیر کر ائی اور اپنی قدرت کی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں ۔علامہ الیاس عطار قادری نے کہا کہ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کا چند لمحوں میں معراج کا سفر مکمل کرکے واپس تشریف لانا عظیم معجزہ ہے ۔اس رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گنہگاروں کو دئیے جانے
والے عذابات بھی ملاحظہ فرمائے ۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے غبیت کرنے ، بہتان لگانے والوں کو تانبے کے ناخوں سے اپنا چہرا اور سینہ نوچتے ہوئے دیکھا ۔ جہنم میں انہیں مردار کا گوشت کھانا پڑے گا۔امیر اہلسنت نے کہا کہ آج کے دور میں غبیت سے بچنا مشکل ہے ۔ اگر غیبت کی تعریف معلوم ہو تو کافی حد تک اس سے اجتناب ممکن ہے ۔جس کی غیبت کرنے کو دل چاہے اسے چاہئے کہ آخرت میں دئیے جانے والے عذابات کو یاد کرے انشاء اللہ عزوجل غیبت سے محفوظ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیبت درحقیقت زبان کے غلط استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے بلا ضرورت بولتے رہنا نقصان دہ ہے ۔ اسی زبان کے غلط استعمال سے تہمت ،جھوٹ اور غیبت سرزد ہوتی ہے ایسا شخص راز فاش کردیتا ہے ۔باتونی شخص کو بارہا مرتبہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی مسلمانوں کو ظاہر باطنی گناہوں سے بچانے کیلئے عملی کوششیں کررہی ہے ۔ دعوت اسلامی مسلمانوں کو نیکی کی راہ پر گامزن کرنے والی تحریک دعوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ای واپڈا گجرات نے عوامی شکایات پر جلالپورجٹاں میں تعینات ایس ڈی او راجہ غضنفر کو عوامی شکایات پر ضلع بدر کر دیا
گجرات (جی پی آئی ) ایس ای واپڈا گجرات نے عوامی شکایات پر جلالپورجٹاں میں تعینات ایس ڈی او راجہ غضنفر کو عوامی شکایات پر ضلع بدر کر دیا مذکورہ ایس ڈی او کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے کرپشن کا بازار گرم کرنے کے علاوہ عملہ اور شہریوں کو تنگ کر رکھا تھا ایس ای واپڈا نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے راجہ غضنفر کو ضلع بدری کے احکامات جاری کر دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات میں حیاتین لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام ”ادب اور پاکستانی زبانیں” کے موضوع پر مذاکرہ
گجرات (جی پی آئی) زبان و ادب کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ دنیا میں کوئی سے بھی
علوم سیکھنے کے لیے زبان بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔ زبان ، علم اور ادب کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں یونیورسٹیاں اور اعلیٰ تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یونیورسٹی آف گجرات نے ٹرانسلیشن سٹڈیز کا شعبہ قائم کر کے پاکستان کی تمام علاقائی و قومی زبانوں کی ترویج و ترقی میں ہاتھ بٹانے کی کوشش کی ہے ۔ جو قومیں دنیا میں ترقی کر رہی ہیں وہ اپنی مادری اور قومی زبانوں میں علم حاصل کر رہی ہیں کیونکہ انہوں نے ترجمہ کے ذریعہ مختلف علوم کو اپنی زبانوں میں منتقل کر لیا ہے ” ان خیالات اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر محمد نظام الدین نے حیاتین لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ مذاکرہ ”ادب اور پاکستانی زبانیں” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے افتتاحی کلمات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سوال بہت اہم ہے کہ پاکستان میں مادری زبانوں میں تعلیم کیوں نہیں دی جاتی۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہماری مادری زبانوں میں علوم و فنون کے متعلق لٹریچر ابھی اس پیمانہ پر دستیاب نہیں کہ انہیں ذریعہ تعلیم بنا لیا جائے ۔ مادری و علاقائی زبانوں میں ترجمہ کے ذریعے اتنی مقدار میں لٹریچر جمع کر لیا جائے تو پھر انہیں بطور ذریعہ تعلیم استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباددکن کی مثال ہمارے سامنے ہے ۔ میں آج کی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ زبان و ادب کے ادیب ، شاعر اور مفکر ڈاکٹر قاسم بھوگیو کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر قاسم بھوگیو نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ ہمارے حکمران ابھی تک پاکستان کے لیے کوئی لسانی پالیسی تشکیل دینے میں ناکام رہے ہیں ۔ یہ بات بھی قابل فکر ہے کہ وہ طالب علم جنہیں سائنسی علم میںداخلہ نہیں ملتا انہیں زبانوں کی تعلیم کے لیے بھیج دیا جاتا ہے ۔ علم ہمیشہ بحث مباحثہ سے آگے بڑھتا ہے ۔ قدیم یونانی روایت میں فلسفی مباحثہ کے ذریعے ہی علم کے موتی بکھیرتے تھے۔ طالب علم کے لیے یہ بات بہت ضروری ہے کہ وہ محنت اور ایمانداری سے علم حاصل کرے ۔ موجودہ گلوبلائزیشن نے تعلیم کے عمل کو مکمل طور پر مادیت کا شکار کر دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے یہاں اچھی لیڈر شپ کا فقدان ہے ۔ سماجی علوم کے طالب علموں کو عموماً اچھی ملازمت نہیں ملتی جبکہ سائنسی تعلیم حاصل کرنے والوں کو فوراً ملازمت مل جاتی ہے ۔ اسی لیے سماجی علوم اور علم و ادب ہمارے جیسے معاشروں میں ترقی نہیں کر تے۔ ہماری حکومتیں بھی زبان و ادب کے لیے سنجیدگی سے کام نہیں کرتیں۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ پاکستان لینگویج کمیشن قائم کرے اور یہ کمیشن تمام علاقائی و مادری زبانوں کا جائزہ لی کر سفارشات مرتب کرے اور ان کی ترقی و ترویج کے لیے کام کرے ۔ مذاکرہ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں مختلف شعبوں جن میں انگریزی زبان و ادب، تاریخ، سیاسیات، ماس کمیونیکیشن، ہوٹل مینجمنٹ وغیرہ سے آئے ہوئے طلباء و طالبات نے ڈاکٹر قاسم بھوگیو کے خطاب کی روشنی میں بعض فکر انگیز سوالات اٹھائے اور ڈاکٹر بھوگیو نے ان کے جوابات دیئے۔ مذاکرے کی نظامت کے فرائض ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے ادا کیے جبکہ کوارڈینیٹرشعبہ انگریزی کے استاد عمران اسلم ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے شرکاء میں ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید، ڈائریکٹر SSC پروفیسر سید شبیر حسین شاہ، صدر شعبہ تاریخ ڈاکٹر اختر سندھو، ڈائریکٹر رانا مسعود، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد علی بھٹی، پروفیسر شعبہ انگریزی نصیر الدین ہمایوں غوری ، پبلیکیشنز آفیسر رانا منصور امین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر SSC سید کاشف شاہد و دیگر شامل تھے ۔ تقریب میں طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد نے بھرپورشرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات کی ” حیاتین لٹریری سوسائٹی ” کی پر وقار تقریب حلف برداری
گجرات (جی پی آئی )یونیورسٹی آف گجرات کی ” حیاتین لٹریری سوسائٹی ” کی پر وقار تقریب حلف برداری ، جامعہ گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین اور سندھ یونیورسٹی جامشورو کے سینئر پروفیسر سابق پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قاسم بھگیو نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ یونیورسٹی آف گجرات میں ادبی ثقافت کے فروغ کیلئے حیاتین سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ سوسائٹی کے چیف پیٹرن رئیس الجامعہ ڈاکٹر محمد نظام الدین ، پیٹرن ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شیخ عبدالرشید اور کوارڈینیٹرشعبہ انگریزی کے استاد عمران اسلم ہیں۔جبکہ صدر ثنا مبین شعبہ نفسیات ، نائب صدر آصفہ فرحت شعبہ انگریزی، جنرل سیکرٹری ردا بٹ شعبہ ابلاغیات ،فنانس سیکرٹری عثمان اقبال منتخب ہوئے ۔نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری ایڈمن بلاک کے کمیٹی روم میں منعقدہوئی جس میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سروسز سنٹر سید شبیر حسین شاہ، ڈائریکٹر پی اینڈڈی رانا مسعود الرحمان، سابق صدر شعبہ تاریخ ڈاکٹر اختر سندھو، ٹرانسلیشن سٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر امجد علی بھٹی اور SSC کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید کاشف شاہد نے خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی کی ہمشیرہ محترمہ وفات پا گئیں ، مرحومہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز عالم دین و روحانی شخصیت صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی آف جامع مسجد گلزار مدینہ کی ہمشیرہ سیالکوٹ میں وفات پا گئیں مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں گجرات اور سیالکوٹ سے کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی دینی و مذہبی کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچ لاکھ روپے کی ڈکیتی برآمد نہ کرنے اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر بی ڈویژن پولیس ناکام ہو چکی ہے:ملک راشد
گجرات (جی پی آئی ) محلہ مقبول آباد کے رہائشی ملک راشد نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل ہونے والی پانچ لاکھ روپے کی ڈکیتی برآمد نہ کرنے اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر بی ڈویژن پولیس ناکام ہو چکی ہے افسوس کی بات ہے کہ ڈکیتی کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ جب میں تھانہ بی ڈویژن ڈکیتی کے سلسلہ میں جاتا ہوں تو بی ڈویژن کا ایس ایچ او مجھے مختلف حیلے بہانوں سے ٹرخا دیتا ہے ڈی پی او گجرات ذاتی دلچسپی لے کر میری ڈکیتی برآمد کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز مذہبی شخصیت حافظ عبدالرحمن جماعتی نے سنی تحریک کے تاجر رہنما سید وقار شاہ کے بہیمانہ قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کی
گجرات (جی پی آئی ) محلہ اسلام نگر کی ممتاز مذہبی شخصیت حافظ عبدالرحمن جماعتی نے سنی تحریک کے تاجر رہنما سید وقار شاہ آف چک ڈھلو کے بہیمانہ قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سید وقار شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے رہنما سید وقار شاہ کا بہیمانہ قتل ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ ضلعی انتظامیہ نوٹس نہیں لے رہی حافظ عبدالرحمن جماعتی نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے قتل کا نوٹس نہ لیا تو گجرات میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ سنی تحریک کے پر امن اور صلح پسند رہنمائوں کو نہ چھیڑا جائے اس میں بہتری ہے۔