ہالی وڈ کی ہارر فلم انسائڈیس چیپٹر 2 کا نیا ٹریلر

Insidious 2

Insidious 2

ہالی وڈ کی ہارر فلم انسائڈیس چیپٹر2 کا نیا ٹریلر آگیا ہے، فلم تیرہ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم انسائڈیس چیپٹر 2 2011 میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم انسائڈیس کا سیکوئل ہے۔

یہ ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جس کے ساتھ اچانک پراسرار واقعات پیش آنے لگتے ہیں۔ ان لوگوں کے گھر میں کسی نادیدہ مخلوق کا بسیرا ہے جو انہیں پریشان کرنے پر تلی ہے۔ سنسنی اور خوف سے بھرپور اس فلم کی ہدایات جیمز وان نے دی ہیں۔