متحدہ کا یوم سوگ ، سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار بند

karachi Mourning

karachi Mourning

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کارکنوں کی ہلاکت پرمتحدہ قومی مومنٹ سندھ بھر میں یوم سوگ منارہی ہے۔یوم سوگ کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات میں کھلنے والی دکانیں بھی بند ہیں۔ نواب شا ہ کے علاقے منو آباد اور لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔

شہر میں تمام دکانیں اور بازار بند ہیں۔ ٹریفک معمول سے کم ہونے کی وجہ سے دفاتر اور کام پرجانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ حیدر آباد اورسکھر میں یوم سوگ کے موقع پر پیٹرول پمپ بھی بند ہیں اورٹریفک معمول سے کم ہے۔ پڈعیدن ، سانگھڑ ، ٹنڈو آدم ، شہداد پور اور کھپرو میں بھی دکانیں اور بازار بند ہیں۔