کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پولیس اور ایف سی کے چھاپے کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے سولہ اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ اسی علاقے سے خاتون اور بچے کی لاشیں بھی ملیں۔ کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔
اس دوران شدت پسندوں نے قانون نافد کرنے والے اداروں پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے اور سولہ اہکار زخمی ہوگئے۔ جنہں سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں اور قانون نافد کرنے والے اداروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔