بالی ووڈ فلم رانجھنا کے رومانٹک سونگ بنارسیا کی وڈیو ریلیز

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی کولاویری دی جیسے سپرہٹ گانے سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل سپر اسٹار دھنوش بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اینٹری کے لیے تیار ہیں جن کی سونم کپور کی ساتھ رومانٹک فلمر انجھناکے نئے رومانٹک سونگ کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ارشاد کامل کے تحریر کردہ بنارسیاکے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کی وڈیو میں سونم اور دھنوش ایک دوسرے سے ملنے کے لئے بیتاب نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔ ہدایتکار آنند ایل رائی کی اس فلم میں دھنوش اور سونم کپور کے ساتھ ابھے دیول ، سوارا بھاسکر اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

کرشیکالولا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اسکول کے دو بچوں کی بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیار کے گردگھومتی ہے جسکی کہانی اور اسکرین پلے ہمانشو شرما نے تحریر کیا ہے۔ 35 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ رومانٹک فلم رانجھنا21 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔