کوئٹہ (جیوڈیسک) کے انسداد دہشتگردی عدالت میں نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت پرویز مشرف کی وکیل کی عدم پیشی کے باعث 10جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست سے متعلق سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کے اسماعیل بلوچ نے کی جس میں نوابزادہ جمیل بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت پیش ہوئے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل پیش نہ ہوئے جس کے بنا پر عدالت نے سماعت 10جون تک ملتوی کردی نوابزادہ جمیل بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت کے مطابق انہوں نے عدالت کو اپنے خدشات و تحفظات سے آگاہ کیا اور بتایا ہے۔
کہ ملزم کی غیر موجودگی میں ضمانت نہیں ہوسکتی قانونی تقاضہ یہ ہے کہ پرویز مشرف کو گرفتار کیا جائے جس پر عدالت نے تفتیشی ٹیم سے رجوع کیا۔ نواب بگٹی قتل کیس سے متعلق تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ خصوصی ٹیم اسلام آباد میں موجود ہے۔
ججز نظر بندی کیس میں اگر ملزم کی ضمانت ہوتی ہے تو نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ پرویز مشرف کے وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی بنا پر مقدمہ کی سماعت 10جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔