اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے زرعی اراضی اصلاحات کیس میں عدالت نے چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دیئے،چاروں صوبوں سے ایک ایک عدالتی معاون بھی مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 9 رکنی بنچ نے زرعی اراضی اصلاحات کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے مخدوم علی خان کو سندھ، لطیف آفریدی خیبر پختون خوا، خواجہ حارث پنجاب اور شکیل ہادی ایڈووکیٹ کو بلوچستان کا عدالتی معاون مقرر کیا گیا ہے۔ عوام الناس سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ مقدمے میں فریق بن سکتے ہیں، مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔