پشاور (جیوڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے گیارہ سالہ بچے کو حبس بیجا میں رکھنے پر سیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس روح الامین پرمشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے اورکزئی ایجنسی کے گیارہ سالہ محمد جمیل کوحبس بے جا میں رکھنے کا سخت نوٹس لیا اور اسے آئین وقانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ چیف جسٹس نے احکامات جاری کئے۔
کہ کم سن محمد جمیل کو فوری بازیاب کرایا جائے اور سیکرٹری دفاع کو عدالت میں پیش ہونے اور اپنا موقف بیان کرنے کا نوٹس جاری کیا جائے۔ پولٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ حبس بے جا میں رکھے گئے محمد جمیل کو چھوڑ دی اگیا ہے۔