پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ کہ ملک کے گھمبیر مسائل کے حل کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو اکھٹے ہونا ہوگا
Posted on June 6, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ کہ ملک کے گھمبیر مسائل کے حل کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو اکھٹے ہونا ہو گا، حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو مل کر مشکلات کا سامنا کرنا چاہئے۔
کوئی ایک پارٹی مسائل حل نہیں کرسکتی ہم سب کو پاکستان کے لئے اکٹھا ہونا ہو گا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کسی کو کرپشن کی اجازت نہیں دے گی، بدعنوان عناصر کا سخت محاسبہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی حکومت تمام اہم ملکی اداروں کے سربراہوں کا تقرر میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کرے گی۔
پاکستان اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں۔ ملک کی سلامتی اور بقا جمہوریت سے وابستہ ہے، انہوں نے کہا کہ پانچ سال بعد پاکستان خودمختار اور خوشحال ہو کر عالمی افق پر دمک رہا ہو گا ملک سنگین بحرانوں سے دوچار ہے جس میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری سرِ فہرست ہیں۔