پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی رہنما آسیہ فاروق کی رہائش گاہ پر پروقار تقریب منعقد ہوئی

گجرات : پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی رہنما آسیہ فاروق کی رہائش گاہ پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں فخر پاکستان وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے حلف اٹھانے کی خوشی میں خواتین میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آسیہ فاروق نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پہلے کی طرح اب بھی اقتدار میں آکر صحیح معنوںمیں عوام کی خدمت کریں گے۔

ملکی حالات کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں اقدامات کریں گے۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ، کرپشن کے خاتمہ، بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سابقہ دور میں میاں نواز شریف نے ملک میں موٹر وے قائم کی اور ملک کے استحکام کو بہتر بنایا اب بھی وہ ایسے مثالی اقدامات کریں گے جن سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

نزہت نیئر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام بحرانوں پر قابو پائے گی اور مسلم لیگ (ن) ملک کے استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ چھوٹے صوبوں کو ان کا حق دے رہی ہے۔ سمیرا ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت خواتین کے حقوق کے لیے بھی اقدامات جاری رکھے گی جس طرح پہلے ہماری حکومت نے کام کیا۔

اب بھی اسی انداز میں کام جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر عاصمہ قیوم، عشائ، رمشہ، سمن، حنا، کلثوم ظفر، شاہجہاں ہاشمی، تہذیب ہاشمی، راحیلہ، سکینہ و دیگر بھی موجود تھیں۔ یہ تقریب بیگم حاجی ناصر محمود و بیگم حاجی عمران ظفر کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔