نیب کی اوگرا کیس میں یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویزاشرف کی دوبارہ طلبی

NAB

NAB

نیب نے اوگرا کیس میں سابق وزرائے اعظم گیلانی اور راجا پرویز اشرف کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کردئیے۔ دونوں کو پیر کے روز تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیئرمین اوگرا توقیر صادق تقرری کیس میں نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر کے روز نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

پہلے نوٹس پر دونوں سابق وزرائے اعظم نیب کی تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہوئے تھے۔ نیب کے ذرائع کا کہنا ہے دوسرے نوٹس پر پیش نہ ہونے پر تیسرے اور حتمی نوٹس جاری کئے جائیں گے اور اگر دونوں سابق وزرائے اعظم پھر بھی پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا ئیں گے۔