کراچی کے حالات پر توجہ نہ دی گئی تو 71 جیسے حالات ہوسکتے ہیں : ایم کیو ایم

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ دہشت گرد پورے کراچی میں دندناتے پھر رہے ہیں انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کو پکڑنے کے بجائے عام شہریوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔

یہاں متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد محمود صدیقی نے کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نومنتخب وزیر اعلی سندھ حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد جانے کی بجائے دہشت گردوں کے اڈوں پر حاضری دینے گئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دن سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی کے حالات پر توجہ نہ دی تو 71 جیسے حالات دوبارہ پیدا ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی سرپرستی چھوڑ دے۔