بارہ جون سے بارشیں اور سیلاب کا خدشہ، ارسا کی واپڈ کو وارننگ

Pivots

Pivots

اسلام آباد (جیوڈیسک) ارسا نے واپڈا، این ٹی ڈی سی اور وزارت پانی وبجلی کو وارننگ جاری کی ہے کہ12 جون کو شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے سے دریاں میں پانی کا بہا بڑھ سکتا ہے۔ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ڈیموں سے پانی کا اخراج کم کرنا پڑے گا جس سے پن بجلی کی پیداورا متاثر ہوگی۔

ارسا کی جانب سے وزارت پانی و بجلی، واپڈا اور متعلقہ اداروں کو لکھے گئے خط کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملک میں بارہ جون سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ان بارشوں سے جن دریاں پر ڈیم تعمیر نہیں کیے گئے ان میں پانی کے بہا میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ڈیموں سے پانی کا اخراج کم کرنا پڑے گا۔ دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم نہ کیا گیا تو پانی کا بہا بڑھنے سے دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم نہ ہونے کی صورت میں دریائے چناب میں پانی کا بہا بڑھنے سے پنجاب کے نشیبی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔

ارسا نے خبردار کیا ہے کہ ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی سے بجلی کی پیداوار کم ہو جائے گی لہذا توانائی کی مطلوبہ مقدار پوری کرنے کے لیے متبادل ذرائع کا انتطام کیا جائے۔