کول پاور پلانٹس کے لئے پیشگی ٹیرف کی منظوری

Nepra

Nepra

نیپرا نے کوئلے کے پاور پلانٹس کیلئے پیشگی ٹیرف کی منظوری دے دی۔ نیپرا نیدرآمدی کوئلے کے منصوبوں کے لئے نو روپے ساٹھ پیسے اور ملکی کوئلے کے پاور منصوبوں کے لئے نو روپے چونسٹھ پیسے کا ٹیرف منظور کر لیا ہے۔ یہ ٹیرف دو سو سے ہزار میگا واٹ کے منصوبوں کے لئے منظور کیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق ٹیرف دوہزار بیس تک قابل عمل رہے گا۔

ان مصوبوں سے ملک میں سستی بجلی پیدا کی جاسکے گی جو کہ بجلی بحران کے خاتمے میں اہم کرادار ادا کرئے گی۔ پاکستان میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار انتہائی کم ترین سطح پر ہے جو صرف صفر اعشاریہ ایک ایک فیصد ہے۔ اس کے بر خلاف اگر دنیا میں بجلی کی پیداوار کے ذرائع کو دیکھا جائے تو یہ بات واضح ہے کہ سب سے زیادہ بجلی کوئلے سے حاصل کی جاتی ہے جو اکتالیس فیصد ہے۔