معروف گلوکارہ ناہید اختر بائیس سال بعد آواز کا جادو جگائیں گی

Naheed Akhtar

Naheed Akhtar

فن کی دنیا سے تعلق رکھنے والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ پاکستان کی معروف گلوکارہ ناہید اختر بائیس سال بعد آواز کا جادو جگائیں گی۔ یہ مدھر اور سریلی آواز ایک بار پھر کانوں میں رس گھولے گی۔ ماضی کی مقبول گلوکارہ ناہید اختر کی۔ جن کے گانے آج بھی نئی نسل میں مقبول ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کی گائیکی کی دنیا تو ناہید اختر کا نام کسی تعارف کی محتاج نہیں۔

(تھا یقین کہ آئے گی یہ راتاں کبھی) ستر سے نوے کی دھائی تک اپنی آواز سے فلمی دنیا پر راج کرنے والی ناہید اختر نے گائیکی کی دنیا کو چھوڑ دیا۔ لیکن اب بائیس سال کے طویل عرصہ کے بعد ایک بار پھر ناہید اختر لاہورکے الحمرہ آرٹ سینٹر میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جہاں ان کی خدمات کے اعتراف میں الحمرہ ایکسلنس ایوارڈ سے بھی نوازا جائیگا۔ (چھاب تلک سب چھین لئے )۔ ناہیداختر کو فلم ننھا فرشتہ اور شمع جیسی مشہور اور کامیاب ترین فلموں میں گائیکی کا اعزاز بھی حا صل ہے۔