34 ہزار 500 ٹن وزنی جہاز ٹوٹنے کیلئے گڈانی شپ بریکنگ پہنچ گیا

Ship

Ship

کراچی (جیوڈیسک) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 34 ہزار 500 ٹن وزنی ناکارہ بحری جہاز ٹوٹنے کیلئے لنگر انداز ہوگیا۔ 1989 میں کوریا میں بنا ہوا یہ دیوہیکل بحری جہاز گزشتہ 25 سالوں سے دنیا بھر کی بندرگاہوں پر تیل کی سپلائی کا کام کرتا رہا ہے۔

اور اپنی مدت میعاد پوری ہونے کے بعد ٹوٹنے کیلئے گڈانی پہنچ گیا ہے۔ پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین دیوان محمد رضوان فاروقی کے مطابق اس بحری جہاز کے ٹوٹنے میں3 سے4 ماہ کا عرصہ لگے گا۔ جہاز توڑنے کے دوران 3 سے400 محنت کشوں کو روزگار ملے گا۔