کراچی (جیوڈیسک) بلال احمد ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قتل کے الزام میں نامزد م مبینہ ٹارگٹ کلر جنید عرف کالا کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے ، استغاثہ کے مطابق ملزم جنید کیخلاف متعدد تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ ،پولیس مقابلہ ،اقدام قتل ودیگر الزامات میں مقدمات درج ہیں تاہم جمعرات کو سماعت کے موقع پر عدالت نے ملزم کو ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے۔
مذکورہ مقدمات میں ملزم کیخلاف تھانہ عوامی کالونی میں فروری میں فائرنگ کر کے دانش کو قتل کرنے اور جنوری کو سمن آباد کی حدود میں ایک تندور پر فائرنگ کرنے کا الزام عائد تھا جس میں عبدالروف نامی شخص ہلاک جبکہ سالہ بہادر خان زخمی ہو گیا تھا جس کا مقدمہ سمن آباد میں درج ہے۔