جیکب آباد : ن لیگ کے کارکنوں کی ریلی اور فائرنگ، راہ گیر خاتون ہلاک

Jacobabad

Jacobabad

جیکب آباد (جیوڈیسک) میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں جیکب آباد کے قریب مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور فائرنگ کی جس سے راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئی۔ جیکب آباد کے شہر ٹھل میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں ریلی نکالی اور فائرنگ کی جس سے راہگیر خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

واقعہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شہر بند کرا دیا اور خاتون کی لاش رہبر چوک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے۔