چین کی مسجد میں قرآنِ کریم کا صدیوں پرانا قلمی نسخہ نمائش کیلئے پیش

Chinese

Chinese

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی کاونٹی ژن ہوا کی مسجد میں قرآنِ کریم کا صدیوں پرانا قلمی نسخہ نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔ قرآن پاک کا یہ ہاتھ سے تحریر شدہ نسخہ ازبکستان سے یہاں لایا گیا تھا۔ یہ قدیم ترین نسخہ 867 صفحات پر مشتمل ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔

اس قرآنِ مجید کے اوراق بے حد نازک حالت میں تھے، تاہم اس کے خستہ حال کاغذ اور سیاہی کی باقاعدہ سائنسی جانچ پڑتال کے بعد اس کو محفوظ بنانے کا عمل شروع کیا گیا۔ اب کلام پاک کے اس نسخے کو قومی ورثے کی حیثیت حاصل ہے۔