کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 9 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردی گئی ہے، اب سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 9 بجے کھلیں گے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 9 بجے سے بند کردیے گئے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 9 بجے کھل جائیں گے۔