معروف پاپ سنگر جسٹن بائبر نے خلا کا ٹکٹ لے لیا

Justin Baybr

Justin Baybr

ہالی ووڈ معروف پاپ سنگر جسٹن بائبرنے خلا کا ٹکٹ لے لیا۔ مشہور کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بائبرکے اکثر مداح کہتے ہیں کہ بائبر اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے کسی اور ہی دنیا کے باسی لگتے ہیں مگر اب تو انہوں نے واقعی اس دنیا سے باہر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں 19 سالہ پاپ سنگر جسٹن بائبر نے ایک ایسے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

جس کے تحت خلا کی سیر ممکن ہو سکے گی۔ اس منصوبے کے خالق سر رچرڈ برانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ جسٹن بائبر اور ان کے منیجر نے مستقبل میں خلاباز بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جسٹن بائبر سے قبل مایہ ناز ہالی ووڈ ایکٹرز لیوناڈرڈی کیپریو اور آسٹن کیچر بھی اس پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ ڈالرز ادا کر کے نشستیں محفوظ کروا چکے ہیں جس کا آغاز آئندہ سال نیو میکسیکو سے ہو گا۔