ماسکو: ایک ہزارسے زائد نوجوانوں کا گینگ نم اسٹائل میں رقص

Moscow Dance

Moscow Dance

ماسکو (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے گلوکار سائی ان دنوں روس میں ہیں۔ دارالحکومت ماسکو میں ان کے ایک ہزارسے زائد نوجوانوں نے گینگ نم اسٹائل میں ڈانس کرکے ان سے محبت کا اظہار کیا۔ سائی کے گینگ نم اسٹائل نے مشرق سے مغرب تک سب کو دیوانہ بنا رکھا ہے۔

ان کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز حاصل ہے۔ سائی ان دنوں کانسرٹ کے سلسلے میں ماسکو میں ہیں اور ان کے دیوانے ان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔ ماسکو میں ایک ہزار سے زائد نوجوانوں نے بیک وقت گینگ نم ڈانس کیا اور سائی کی آمد پر پرجوش نعرے لگائے۔