کوئٹہ ٹارگٹڈ آپریشن کا مقدمہ خروٹ آباد تھانے میں درج

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں گزشتہ روز فورسسز کے ٹارگٹڈ آپریشن کا مقدمہ خروٹ آباد تھانے میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ، قتل اور اقدام قتل کے دفعات لگائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز خروٹ آباد کے علاقے کلی شاہ برات میں سیکورٹی فورسسز کے ٹارگٹد آپریشن کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں ایف سی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت قتل اقدام قتل اور سرکاری ملازمین پر حملے کے دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اس ٹارگٹڈ اپریشن میں مذہبی کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک مرد ، دو خواتین اور ایک دو سالہ بچی شامل ہے۔ فورسز نے دعوی کیا ہے کے آپریشن کے دوران متعلقہ گھر سے چھ موبائل فون ، دو کلاشنکوف بھاری تعداد میں گولیاں اور بم کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔