پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے تاوان کے لیے اغوا کے گئے دس سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا۔ بچے کو ٹیویشن پڑھانے والا ٹیچر ہی اغوا میں ملوث نکلا۔ پولیس نے ٹیچر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دس سالہ تنویر علی شاہ چار روز قبل ٹیویشن پڑھنے کے لیے گیا۔
اسے اغوا کرکے کوہاٹ منتقل کر دیا گیا بچے کی بازیابی کے لیے اغوا کارروں نے بارہ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا جبکہ اغوا میں ملوث ٹیچر وقاص اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹیچر وقاص نے پولیس کو بتایا کہ اسے ٹیویشن فیس ادا نہیں کی جا رہی تھی۔