امریکی (جیوڈیسک) ترجمان وائٹ ہاس کا کہنا ہے عدالتی حکم پر شہریوں کے فون کال کا ڈیٹا جمع کیا جا رہاہے، انکی کال نہیں سنی جا رہی۔ شترجمان وائٹ ہاس جوش ارنسٹ کی جانب سے قومی سلامتی کے ادارے کے امریکی شہریوں کے فون کا ڈیٹا جمع کرنے پر وضاحت جاری کی گئی ہے۔
انکا کہنا ہے عدالت نے صرف کال کرنے والے اور جس کو کال کی گئی ہے اسکا نمبراور کال کارڈ سیم تعلق ڈیٹا جمع کرنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا شہریوں کی بات چیت نہیں سنی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اس حوالے سے مکمل بریفنگ دی جاتی ہے۔ کال کا ڈیٹا جمع کرنے کا مقصد مبینہ دہشتگردوں کی کارروائیوں پر نظر رکھنا ہے۔