پشاور میں طالب علم کو اغوا کرنے والا استاد گرفتار، بچہ بازیاب

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے دس سالہ طالب علم کے اغوا میں ملوث ٹیچر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دس سالہ تنویر علی شاہ چند روز قبل ٹیوشن پڑھنے کے لیے گیا اور واپس نہیں آیا، اغوا کاروں نے طالب علم کی رہائی کے لئے 12 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔

جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا میں ملوث ٹیچر وقاص اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ ٹیچر وقاص نے پولیس کو بتایا کہ اسے ٹیوشن فیس ادا نہیں کی جا رہی تھی جبکہ بچے کے والد کے ذمہ کاروبار ی رقم بھی تھی، بچے کو اغوا کے بعد کوہاٹ منتقل کیا گیا تھا۔