لاہور (جیوڈیسک) لاہور ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ایٹم بم بنانے والوں نے بنایا وہ تو تماش بین کی طرح نگرانی کرتے رہے، یہ بم لوگوں کو مارنے کیلئے نہیں امن کے لیے بنایا گیا۔ لاہور میں اے کیو خان اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ایٹم بم امن کا ہتھیار ہے۔
اس کے بننے کے 40 برس بعد تک کوئی جنگ نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آمر کے ہاتھوں بہت ظلم سہے ، پیپلز پارٹی پیسے بناتی رہی، شہباز شریف کام میں لگے رہے اسی لئے انتخابات میں عزت ملی، ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ترقیاتی کام شہباز شریف کو مل جائیں تو وہ پاکستان کو پیرس بنا سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لاہور کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔