لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی رائے ونڈ میں ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کابینہ کیلئے وزرا کے ممکنہ ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع مسلم لیگ (ن)کے مطابق رانا ثنا اللہ کو پنجاب کا سینئر وزیر، بلدیات، قانون کی وزارتوں کے قلمدان دینے پر غور ہوا ہے، جبکہ وزیر قانون پنجاب کیلئے رانا مشہود کا نام زیر غور ہے۔
اِس کے علاوہ اقبال چنڑکو وزیرجیل خانہ جات اور خواجہ سلمان رفیق کو مشیر صحت، زعیم قادری کو وزیر تعلیم، مجتبی شجاع الرحمان کو وزیر خزانہ، خلیل طاہر سندھو کو وزیر اقلیتی امور، ندیم کامران کو وزیر خوراک و زراعت، راجااشفاق سرور کووزیر منصوبہ بندی اور ترقیات بنانے پر غور کیا گیا۔ ذکیہ شاہنواز کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے پر غور، کیا گیا۔ آیندہ 48 گھنٹوں میں پنجاب کابینہ کے حلف اٹھانے امکان ہے۔