بھمبر کی خبریں 07.05.2013
Posted on June 7, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس آزاد کشمیر سردار ظہیر احمد نے کہاہے کہ نئی موٹروے ٹریفک پولیس کے قیام کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پولیس آزاد کشمیر سردار ظہیر احمدنے کہاہے کہ نئی موٹروے ٹریفک پولیس کے قیام کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے آزادکشمیر میں بہترین ٹریفک نظام رائج ہوچکاہے جس کے باعث ٹریفک قوانین کی خلاف اور ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ہو ئی ہے کمپیوٹرائزڈ لائسنس کا پی سی ون مکمل ہو چکا ہے اور اسکی باقاعدہ منظوری بھی ہو چکی ہے لیکن چند خامیاں ہیں جنہیں دور کرکے باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائیگا ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے سکولوں اور کالجوں میں سیمنار منعقد کروائیں گے عام شہریوں اور ڈرائیور حضرات کوٹریفک سائن کے متعلق معلومات فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے SP آفس بھمبر میں صحافیوں سے ایک نشست کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ ہمارے دو بڑے مقاصد جن میں ایک تو موجودہ ٹریفک نظام کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور دوسرا ٹریفک پولیس کے جوانو ں کو درپیش مسائل جاننے کیلئے آئے ہیں فیلڈ میں سسٹم کے اندر خامیوں اور خوبیوں کا جائزہ لیاہے اور ان سے بہتری کی تجاویز بھی لی ہیں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بھمبر میں دوسرے ضلعوں کی بانسبت ٹریفک کے مسائل کم ہوئے ہیں ٹریفک پولیس اور عوام الناس کے باہمی روابط بھائی چارے کے باعث بہت سی پیچیدگیاں دور ہوئی ہیں ٹریفک نظام میں بہتری اور منتھلی سسٹم کاخاتمہ ہواہے ٹریفک پولیس بھمبر کے آفیسران و اہلکاران کی کارکردگی تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا کام چالان کرنا یا پارکنگ کرنا ہی نہیں بلکہ لوگوں کے اندر ٹریفک قوانین کی آگاہی اور شعور بیدار کرنا بھی ہے لوگوں کو ٹریفک قوانین اور ٹریفک سائن کی آگاہی کیلئے سیمینار منعقد کروا رہے ہیں بھمبر والوں کی خوش قسمتی ہے کہ رضوان انجم رانا جیسا قابل اور ایماندار ٹریفک انسپکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے انہوں نے اپنی بہترین حکمت عملی سے عوام اور ٹریفک پولیس کے درمیان محبت، اعتماد اور بھائی چارے کو فروغ دیاہے انہوں نے کہاکہ غلط اور بوسیدہ گاڑی کی پاسنگ نہیں ہونی چاہیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے کہاکہ بھمبر میں موجود تمام سکولوں وکالجوں کے طلباء و طالبات کولانے اور لے جانے کی فٹنس کے متعلق سخت اقدامات کر رہے ہیں شہر میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیا ہے والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑیاں نہ دیں اساتذہ بھی سکولوں میں بچوں ڈرائیونگ نہ کرنے کے حوالے سے آگاہی دیں اور عوام الناس غیر متعلقہ نمبر پلیٹس اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے ہٹا دیں اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اس موقع پر معروف ٹرنسپورٹر چوہدری محمد یوسف آف درائیاں نے ڈی آئی جی کو ٹرانسپورٹروں کے درپیش مسائل کے متعلق آگاہ کیا اور ٹرانسپورٹروں کی طرف سے ہر ممکن تعاو ن کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس ،ڈی ایس پی سردار نسیم محمود،ڈی ایس پی سردار غالب خان، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس انسپکٹر رضوان انجم رانا ، ٹرانسپورٹر چوہدری محمد یوسف درائیاں ،راجہ خاور مہدی، راجہ ناصر محمود ،ناصرشریف بٹ،سیکرٹری جنرل KPCملک شوکت حسین، عاطف اکرم ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،سلیم ساگر ، ندیم اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احاطہ کچہری میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا احتجاج وکلاء کی عدالتوں کا بائیکاٹ
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) احاطہ کچہری میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا احتجاج وکلاء کی عدالتوں کا بائیکاٹ ڈسٹرکٹ بار کے وفدکی صدر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ایس ایس پی بھمبر سے ملاقات
اپنے تحفظات سے آگاہ کیا احاطہ کچہری میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے وکلاء ملازمین اور سائلین کی جان و مال کو تحفظ دینگے ایس ایس پی کی وفد کو یقین دہانی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت ک باہر تاریخ پیشی پر آئے ہوئے دو گروپوں کے دوران ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑے کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بار بھمبر نے احاطہ کچہری میں سیکورٹی ناقص انتظامات کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا صدر بار چوہدری سجادالحق ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء نے ایس ایس پی بھمبر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر سے ملاقات کی اور احاطہ کچہری میں ضلعی انتظامیہ کیطر ف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نہ کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور احاطہ کچہری کے اندر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کرنیکا مطالبہ کیا عدالتوں کے اندر غیر متعلقہ اشخاص کے داخلہ پر پابندی اور انٹری گیٹ سے داخل ہونے والوں کی جامع تلاشی کا مطالبہ کیا ایس ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس نے وفد کو یقین دلایا کہ احاطہ کچہری کے اندر سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائیگا احاطہ کچہری کے اندر وکلا ء ملازمین اور سائلین ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کے کردار کو موثر اور جاندار بنانے کیلئے خواتین کو متحرک کیا جائیگا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملکی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کے کردار کو موثر اور جاندار بنانے کیلئے خواتین کو متحرک کیا جائیگا مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی آزادکشمیر میں رکنیت اور تنظیم سازی کی جائیگی 10 جون کو میرپور میں خواتین کا ضلعی کنونشن منعقد ہو گا میاں نوازشریف کا تیسری بار وزیر اعظم بننا ملک اور عوام کیلئے نیک شگون ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بلقیس صابر راجہ نے سٹی بھمبر کے عہدیداران اور خواتین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی تنظیم سازی شروع ہو چکی ہے میرپور ڈویژن کے اندر تنظیم سازی کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے میں پورے میرپور
ڈویژن کا دورہ کررہی ہوں اور خواتین اور مسلم لیگ کے عہدیداران سے مشاورت اور ملاقاتیں کررہی ہوں مرکزی قائدین کیساتھ مشاورت کے بعد میرپور ڈویژن میں خواتین کی تنظیم سازی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ 10 جو ن کو میرپور کے اندرخواتین کا ضلعی کنونشن منعقد ہوگا جس میں ضلعی تنظیم سازی کی جائیگی ضلعی کنونشن میں آزادکشمیر کی مرکزی قیادت کیساتھ ساتھ پاکستان سے منتخب ممبران اسمبلی شرکت کرینگی اس موقع پر شعبہ خواتین کی راہنما وحیدہ شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے پاکستان کی سلامتی، بقاء اور استحکام کیلئے مسلم لیگ ن کی گراں قدر خدمات ہیں پاکستان کے حالیہ الیکشن میں عوا م نے مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر مسلم لیگ ن کی پالیسیوں اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ نعیم النساء اورمحترمہ رخسانہ بنگش نے کہاکہ میاں نواز شریف کا تیسری بار پاکستان کا وزیر اعظم بننا پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام کیلئے نیک شگون ہے میاںنواز شریف کی قیادت میں ملک کے اندر ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا عوام کو مسائل سے چھٹکارہ حاصل ہو گا انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے اندر راجہ فاروق حیدر اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات ی سرپرستی مسلم لیگ ن دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گی بہت جلد آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری فضل الرحمن ،غلام رسول، راجہ وسیم یونس، خواجہ عامر رسول بٹ ،شوکت علی بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DSP ملک شاہد اپنے عہدے پر بحال محکمانہ انکوائری میں بے گناہی ثابت کردی تفصیلات کیمطابق چند ماہ قبل سماہنی کے نواحی گاؤں گاہی میں 13 سالہ طالبعلم حمزہ سرور کو اغواء کے بعد قتل کر دیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )DSP ملک شاہد اپنے عہدے پر بحال محکمانہ انکوائری میں بے گناہی ثابت کردی تفصیلات کیمطابق چند ماہ قبل سماہنی کے نواحی گاؤں گاہی میں 13 سالہ طالبعلم حمزہ سرور کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھاجس کیخلاف ورثاء نے شدید احتجاج کیا تھا اور اس دوران موقع پر موجود DSP کی گاڑی کو آگ لگا کر جلا دیا تھا گاڑی جلنے پر DSP ملک شاہد کو معطل کرکے ان کیخلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیاگیا تھا محکمانہ انکوائری کے دوران DSP ملک شاہد نے اپنی بے گناہی ثابت کردی جس پر آئی جی نے DSP ملک شاہد اعوان کو اپنے عہدے پر بحال کرتے ہوئے
DSP ہیڈ کواٹر بھمبر تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ شاہرات میں کرپشن کی غرض سے کیے جانے والے ایکسینز کے تبادلہ جات رک گئے کرپشن کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ شاہرات میں کرپشن کی غرض سے کیے جانے والے ایکسینز کے تبادلہ جات رک گئے کرپشن کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا ایکسین شاہرات بھمبرچوہدری محمد حنیف دوبارہ اپنی سیٹ پرحاضر ہوگئے تفصیلات کیمطابق چند دن قبل اعلیٰ حکومتی شخصیات نے ماہ جون کے اندر کرپشن کی غرض سے بھمبر، میرپور اور باغ کے ایکسین شاہرات کے تبادلہ جات کیے تھے تاکہ جون کے اندر اپنی من مرضی کے ٹھیکیداروں کو ٹھیکے اور بقایاجات دلوائے جاسکیں کرپشن کی غرض سے کیے جانے والے تبادلہ جات کو میڈیا میں ہائی لائٹ کیا جانے کے بعد محکمہ شاہرات میں ہونیوالے ایکسین کے تبادلہ جات وقتی طور پر روک دیے گئے ہیں محکمہ شاہرات بھمبر کے ایکسین کو باغ جبکہ باغ کے ایکسین کو میرپور اور میرپور کے ایکسین کو بھمبر تبدیل کیا گیا تھا لیکن تبادلہ جات پر عمل درآمد ہونے سے قبل کرپشن کے شور شرابا کی وجہ سے ان تبادلہ جات کو روک دیا گیا ہے اس طرح ایکسین شاہرات بھمبر چوہدری محمد حنیف نے دوبارہ اپنی سیٹ پر حاضر ہو کر محکمانہ کا کام شروع کر دیا ہے۔