سرمائے کی قلت ، اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ میں 352 ارب روپے فراہم کر دیئے

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے مرکزی بینک کا اوپن مارکیٹ آپریشن،تین سو باون ارب روپے فراہم کر دیئے۔ اسٹیٹ بینک نے سرمائے کی فراہمی سات روز کے لئے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلز خرید کر کی۔خریدے گئے۔

بلز پر مرکزی بینک نو اعشاریہ پانچ دو فیصد سالانہ کے حساب سے شرح سود وصول کرے گا۔ مرکزی بینک کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے چار سو بارہ ارب روپے کی پیشکش موصول ہوئیں۔