اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد 25 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں 16 وزیر اور 9 وزرا مملکت شامل ہوں گے۔ سینیٹ سے بھی 3 اراکین وفاقی کابینہ میں لیے گئے ہیں۔
چودھری نثار خان وزیر داخلہ ہوں گے جبکہ احسن اقبال پلاننگ، خواجہ آصف پانی وبجلی ،اسحاق ڈار خزانہ، شاہد خاقان عباسی پٹرولیم ، غلام مرتضی جتوئی انڈسٹریز، خواجہ سعد رفیق ریلویز، کامران مائیکل وزارت قومی ہم آہنگی کا قلمدان سنبھالیں گے۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگر اہم افراد بھی موجود تھے۔