پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے نامزد وزیر اطلاعات اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزارتوں پر مشاورت جاری ہے۔ صوبائی کابینہ منگل کو حلف اٹھائے گی۔ امن کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی جرگہ بلا رہے ہیں پشاور سول آفیسرز میس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزارتوں پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں۔
امن اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی جرگہ بلا رہے ہیں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سوات اب نو گو ایریا نہیں رہا۔
خیبرپختونخوا حکومت اور فوج کے اشتراک سے سوات میں سمر فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوات سے پاک فوج کی واپسی کا فیصلہ ہوا ہے۔ سول انتظامیہ کی ہدایت پر سوات سے فوج کی مرحلہ وار واپسی شروع ہو جائے گی۔