یونان : بیروزگاری سے لطف اندوز ہوں اور دلچسپ تفریح کریں

Greece

Greece

یونان (جیوڈیسک) بیروزگاری سے تنگ نہ ہوں بلکہ زندگی میں ہمیشہ خوش رھیں۔ جی ہاں یہ ثابت کیا ہے یونان کے ہزاروں بیروزگاروں نے یونان کے قدیم اوپیراتھیٹر میں دوہزار سے زائد بے روزگار افراد روز کی پریشانیاں بھول کر پوری رات مفت اوپیرا آرٹ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

یونان کے قومی اوپیرا آرٹ ڈائریکٹر مائرون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں مشکل وقت میں معاشرے سے دور بھاگنے کی بجائے حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ اسی سلسلے میں ہم نے یہاں اوپیرا نائٹ کا انعقاد کیا ہے تاکہ لوگ روز روز کی پریشانیوں سے نکل کر تھوڑا سا وقت خوش رہ کر بھی گزار سکیں۔

یہ ان کیلئے ایک عظیم موقع ہیاوپیرا تھیٹر میں آنے والے بہت سے بے روزگار افراد کا کہنا تھا کہ ہم اس قابل نہیں تھے کہ کبھی تھیٹر میں آکر اوپیرا آرٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔ یہ ہمارے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ ہمیں یہ آرٹ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔