وزیر اعلی بلوچستان کا انتخاب، کاغذات نامزدگی آج وصول کئے جائیں گے

Chief Minister

Chief Minister

بلوچستان کے وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی کا انتخاب کل ہو گا۔ بلوچستان میں وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج صبح دس بجے سے شام چار بجے تک وصول کئے جائیں گے۔

پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن نے متفقہ طور پر نیشنل پارٹی کے سربراہ عبدالمالک کو وزیر اعلی کے لئے نامزد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کی اپوزیشن جماعتیں ابھی تک عبدالمالک کے مقابلے میں اپنے امیدوار کا فیصلہ نہیں کر پائی ہیں۔ توقع ہے کہ عبدالمالک بلا مقابلہ بلوچستان کے وزیر اعلی منتخب ہو جائیں گے۔