بالی ووڈ : رنبیر کپور اب بھی ہیں دیپیکا کے لئے خاص

Bollywood

Bollywood

بالی وڈ (جیوڈیسک) ہیروین دیپیکا کہتی ہیں ایکس بوائے فرینڈ رنبیر ان کے لئے خاص اہمیت۔ رکھتے ہیں۔ یہ جوانی ہے دیوانی نے سب کو دیوانہ کردیا اور بالی وڈ نے ایک اور سپر ہٹ جوڑی رنبیر اور ریپیکا کی صورت میں دے دی۔ خوب رو دیپیکا کہتی ہیں کہ رنبیر کپور بوائے فرینڈ نہیں رہے تو کیا ان کے لئے اب بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

لیکن اب وہ بوائے فرینڈ نہیں بلکہ صرف فرینڈ ہیں جن کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ باکس آفس پر سو کروڑ کمانے والی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی دیوانی دیپیکا کا یہ بھی کہنا ہے کہ زندگی ہو حقیقی یا ہو فلموں کی کیمسٹری بنائی نہیں جاتی خود بہ خود ہوتی ہے۔

رنبیر اور دیپیکا نے دو ہزار آٹھ میں بننے والی فلم بچنا اے حسینوں ۔کے بعد فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں ایک ساتھ کام کیا اور دیپیکا کے خاص رنبیر کے ساتھ وہ مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتی ہیں۔