ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں صرف دیہی سندھ کے مقامی سندھی بولنے والوں کی حکومت ہے جو مہاجر گزشتہ65 برسوں سے سندھ میں آباد ہیں، وہ حکومت سے باہر ہیں۔
ایم کی ایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد ملک میں لسانی و ثقافتی تقسیم ختم ہو چکی ہوتی تو آج سندھ کی آدھی آبادی حکومت سے باہر نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے لفظ مہاجر کو اپنی شناخت بنا لیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہہ شناخت اس لئے نہیں چنی کہ خدانخواستہ اس کی بنیاد پرعلیحدہ وطن یا صوبے کا مطالبہ کریں گے۔