فیروز والا، احاطہ عدالت میں مخالفین کی فائرنگ سے خاتون قتل

Shahpura

Shahpura

فیروز والا (جیوڈیسک) فیروز والا میں احاطہ عدالت میں مخالفین نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔ فیروز والا میں مقدمے کی پیروی کے لیے آنیوالی خاتون پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے باعث 30 سالہ نجمہ سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ واقع کچہری کے باہر احاطہ عدالت میں پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں، پولیس واقعے پر مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔