سمندر کے تحفظ کیلئے آج سمندروں کا عالمی دن منایا جاریا ہے

Sea

Sea

کراچی (جیوڈیسک) آج کا دن دنیا کی خوبصورتی کے نام، دنیا بھر میں آج سمندروں کا دن منایا جا رہا ہے۔یہ دن 1992 میں ریوڈی جینرو میں ہونے والی زمین کے نام سے منعقد کی جانے والی کانفرنس سے منانے کا آغاز ہوا۔ یہ دن اقوام متحدہ کے تحت 2008 سے ہر سال سمندر کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

سمندر انسانی زندگی میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں ،اس کی اور انسان کی دوستی ابتدا سے ہے۔اس دن ساحلوں کی صفائی، تعلیمی پروگرام، تصاویر سازی کے سمندری سے حاصل ہونے والی لذیذ غذا کے ایونٹس سجانے سمیت دیگر تقاریب منائی جاتی ہیں جن کا بنیادی مقصد انسانوں میں سمندر کے تحفظ کا احساس پیدا کرنا بھی ہے۔