فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ، ارجنٹائن، کولمبیا کے درمیان میچ بغیر کسی گول برابر

Football Cup

Football Cup

بیونس آئرس(جیوڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے جنوبی امریکن گروپ میں ارجنٹائن اور کولمبیا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔ بیونس آئرس میں کھیلے گئے کوالیفائر مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، فرسٹ ہاف میں میزبان ٹیم کے سٹار سٹرائیکر لوئنل میسی کولمبین گول پوسٹ پر حملے کیے۔

جسے حریف ٹیم کے گول کیپر نا کام بناتے رہے، اسی مزاحمت کا سلسلہ دوسرے ہاف میں بھی جاری رہا،کولمبین کھلاڑی کو بھی موقعہ ملا لیکن ارجنٹینین گول کیپر نے منفرد انداز سے روک کر گول ہونے سے بچایا۔ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے ساتھ امریکن گروپ میں ارجنٹائن کی ٹیم کو پچیس پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل ہے۔