ممبئی (جیوڈیسک) ستر اور اسی کی دہائی کی مشہور بالی وڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا آج اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ڈمپل کپاڈیا نے فلمی کیریئر کا آغاز انیس سو تہتر میں راج کپور کی فلم بوبی سے کیا۔ اس فلم میں شاندار پرفارمنس پر انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی مل۔
اسی سال انہوں نے اداکار راجیش کھنہ سے شادی کر لی۔ اس وقت ان کی عمر سولہ سال تھی شادی کے بعد وہ فلموں سے کنارہ کش ہو گئیں،انیس سو بیاسی میں راجیش کھنہ سے علیحدگی کے بعد وہ ایک بار پھر فلمی دنیا میں واپس آئیں اور بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں۔
جن میں ساگر، کاش، لیکن، روڈالی ،کرانتی ویر اور دوسری بہت سی موویز شامل ہیں۔بالی وڈ میں انہیں منفرد کرداروں کی بنا پر شہرت ملی، ان کی آخری فلمیں کاک ٹیل اور جب تک ہے جاں تھیں جو گزشتہ برس ریلیز ہوئیں۔