میاں شہباز شریف محنتی اور ذہین ہیں، ڈینگی کی طرح خسرے کی وباء پر بھی قابو پالیں گے : رائوناصرعلی خاں

لاہور : سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائوناصر علی خاں مئیو اور میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکر نے گزشتہ روز لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج خسرے کے مریض بچوں کی عیادت کی اور اُن کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بے شک ہر بیماری سے شفاء دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔

ہمیں اپنی کوشش کرتے رہنا ہو گا اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میاں شہبازشریف اپنی محنت اورلگن سے ڈینگی کی طرح خسرے کی وباء پر بھی بہت جلد قابو پالیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں میاں شہبازشریف کی صورت میں ایک محنتی اور ایماندار مسیحا عطا کیا ہے۔

رائوناصر علی خاں نے مزید کہا کہ خسرے کے خلاف جنگ میں ہم اپنے قائد میاں شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔امتیاز علی شاکر نے کہا کہ مسائل کا مقابلہ حکومت اور عوام کو مل کر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں کی مدد سے جلد خسرے کی وباء کے مطلق آگاہی پروگرام کا آغاز کرے تاکہ اس وباء پر قابو پانے میں عوام بھی حکومت کاساتھ دے سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان مال کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے اس لئے حکومت خسرے کی وباء پر قابو پانے کے موثر اور تیزترین انتظامات کرے۔