پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دے گی

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دے گی، پیپلز پارٹی کے حوصلے بلند ہیں اور ہم بطور اپوزیشن اسمبلی کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کریں گے۔

پنجاب میں عوامی امنگوں کے برعکس فیصلوں کی ڈٹ کر مخالفت کی جائیگی اور کسی کو بھی صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف اقدامات کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے عوام ہی پیپلز پارٹی کو زندہ رکھیں گے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تعمیری اپوزیشن کرے گی اور حکومت کے ہر اس اقدام کی حمایت کرے گی۔