DSP ملک شاہد اپنے عہدے پر بحال محکما نہ انکوائری میں بے گناہی ثابت کر دی

بھمبر : DSP ملک شاہد اپنے عہدے پر بحال محکمانہ انکوائری میں بے گناہی ثابت کردی تفصیلات کیمطابق چند ماہ قبل سماہنی کے نواحی گاؤں گاہی میں13سالہ طالبعلم حمزہ سرور کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کیخلاف ورثاء نے شدید احتجاج کیا تھا اور اس دوران موقع پر موجود DSP کی گاڑی کو آگ لگا کر جلا دیا تھا۔

گاڑی جلنے پر DSP ملک شاہد کو معطل کرکے ان کیخلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیاگیا تھا محکمانہ انکوائری کے دوران DSP ملک شاہد نے اپنی بے گناہی ثابت کردی جس پر آئی جی نے DSP ملک شاہد اعوان کو اپنے عہدے پر بحال کرتے ہوئے DSP ہیڈ کواٹر بھمبر تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔