کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کرا چی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے،گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں ڈھائی فیصد اضافہ ہوا۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پانچ سو چھتیس پوائنٹس کے اضافے سے بائیس ہزار تین سو اٹھاون پر بند ہوا۔اوسط کاروباری حجم ایک ہفتے کے دوران بارہ فیصد بڑھ کر اکاون کروڑ اڑسٹھ لاکھ شیئرز یومیہ پر پہنچ گیا۔