بھمبر میں گرمی کی شدید لہر روز بروز شدت میں اضافہ سکولوں میں بجلی اور پانی کا بحران سکولوں میں جانے والے بچے شدید مشکلات کے شکار سے دوچار ھیں

بھمبر : بھمبر میں گرمی کی شدید لہر روز بروز شدت میں اضافہ سکولوں میں بجلی اور پانی کا بحران سکولوں میں جانے والے بچے شدید مشکلات کا شکار سے دوچار متعدد بچے شدید گرمی ے باعث بیمار پڑ نے لگے سکولوں میں فی الفور گرمیوں ی تعطیلات کا اعلا ن کیا جائے۔

والدین کا حکومت سے مطالبہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ 1 ماہ سے ضلع بھمبر اور گردو نواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیںدن بھر سورج کے آگ برسانے کے باعث سکولوں میں جانے والے معصوم طلباء وطالبات شدید پریشانی اور مشکلات سے دوچار ہو گئے اور چھوٹے بچوں کا بے ہو ش ہو نا معمو ل بن گیا ہے۔

جبکہ شدید گرمی کیساتھ ساتھ بجلی کی بے جا لوڈشیڈنگ اورپینے کے پانی کے بحران کے باعث مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے سکولوں میں چھٹی کے بعد پیدل گھروں کو جانے والے بچے لو لگنے کے باعث بیمار ہو کر ہسپتالوں میںپہنچ رہے ہیں والدین نے شدید گرمی کے موسم کے باوجود گرمیوں کی چھٹیاں نہ ہونے پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت آزادکشمیر سے فی الفور سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔