پاکستان مسلم لیگ ن کا الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونا

بھمبر : پاکستان مسلم لیگ ن کا الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونا اور میاں نواز شریف کا تیسری مرتبہ پاکستان کا وزیر اعظم بننا پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کیلئے نیک شگون ہے میاں نوازشریف پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو بھی کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ الماس گردیذی نے کیا انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی، مہنگائی اور بے روذگاری کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

پاکستان کی عوام نے ووٹ کی پرچی کے ذریعے جو تبدیلی لائی اس سے ملک میںترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیساتھ تحریک آزادی کشمیر کو بھی کامیابی سے ہمکنار کرینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر تبدیلی کے بعد آزادکشمیر کے اندر بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے بہت جلد آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی۔