نڈیال محمود میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی انتقامی کاروائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف چکوال

چکوال : جنڈیال محمود میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی انتقامی کاروائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف چکوال۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیدار و کارکنان آج بروز اتوار شام پانچ بجے بھون چوک چکوال میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے احتجاجی مظاہرہ میں ان شرپسند عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جنہوں نے سرکاری راستہ محض اس لئے بلڈوز کر دیا کیونکہ اس راستے سے گذرنے والے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کیخلاف ووٹ دیکر پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنایا واضح رہے کہ مذکورہ روڈ سابق دور میں منتخب ہونے والے (ن) لیگ کے ایم ۔پی ۔اے تنویر اسلم سیتھی نے اپنی خصوصی گرانٹ میں سے پندرہ لاکھ روپے کی بھاری رقم خرچ کر کے بنوایا اور اب تک مذکورہ ملزمان کیخلاف اس لئے کاروائی نہ کی گئی کیونکہ ملزمان کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔