کیچ آٹ کی غلط اپیل ویسٹ انڈیز کیپر رامدین کو مہنگی پڑگئی

Ramdyn

Ramdyn

پاکستان (جیوڈیسک) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کے دوران غلط آٹ کرنے کی اپیل پر ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر دنیش رامدین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔ سماعت پیر کو ہو گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیجانب سے ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر دنیش رامدین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

وکٹ کیپر رامدین نے پاکستان کے کپتان مصباح الحق کے خلاف کیچ کی غلط اپیل کی تھی۔ فیلڈ امپائر نے ابتدائی طور پر مصباح کو آٹ قرار دیا لیکن دوبارہ جائزہ لینے پرمعلوم چلا کہ ویسٹ انڈین وکٹ کیپر نے کیچ گرادیا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ رام دین کا رویہ کھیل کی روح کے منافی تھا۔ پیر کو لندن میں اس معاملے کی سماعت ہوگی۔ آئی سی سی کے لیول 2 کی خلاف ورزی پر کھلاڑی کو پچاس سے سو فیصد میچ فیس بطور جرمانہ ادائیگی یا دو میچوں کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔