لیہ : ٹریفک حادثہ، اے ایس پی نومولود بیٹی سمیت جاں بحق

Layyah

Layyah

لیہ (جیوڈیسک) لیہ میں اے ایس پی اسلام آباد ڈاکٹر خلیل ملک کی تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بیقابو ہو کر الٹ گئی جس سے وہ اپنی نومولود بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ موٹر سائیکل سوار عبدالسلام بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر خلیل ملک کی گاڑی کو حادثہ ملتان میانوالی روڈ پر اڈا قاضی آباد کے نزدیک پیش آیا جہاں ان کی کار موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتی ہوئی درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثہ میں بتیس سالہ اے ایس پی ڈاکٹر خلیل ملک اور ان کی ایک ماہ کی نولود بیٹی حوریہ خلیل موقع پر دم توڑ گئی۔

کار میں سوار ان کی بیوی ڈاکٹر بازغہ اور دو سالہ بیٹی حانیہ خلیل کو معمولی چوٹیں آئیں۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار عبدالسلام بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او لیہ سمیت پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے اے ایس پی اور ان کی بیٹی کے جسد کا کی کو آبائی شہر جام پور روانہ کر دیئے گیا۔